the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سفیر مملکت فلسطین فضیلت الشیخ عدنان ابوالھیجہ حفظہ اللہ   ڈاکٹر سید ارشاد احمد البخاری (بنگلہ  دیش ) علامہ محمد فروغ القادری (لندن ) کی شرکت و خطابات
   حیدرآباد۔/ڈسمبر015 ء ( راست )  محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام برصغیر ہند کی عظیم الشان فقید المثال پہلی انٹرنیشنل بیت المقدس کانفرنس بتاریخ2/ڈسمبر  2015ء بروز ہفتہ  ، بعد نماز ِ عشاء بمقام چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر منعقد ہوگی ۔کانفرنس کی  نگرانی حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری ملتانی صاحب ، حمایت  : حضرت مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قدرتی محبوبی صاحب قبلہ ، قیادت حضرت مولانا محمد شوکت علی صوفی صاحب (سینیر صحافی) کرینگے ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سفیر مملکت فلسطین فضیلت الشیخ عدنان ابو الھیجہ حفظہ اللہ ،  سفیر لیبیا فضیلت الشیخ ابراہیم اے ۔اے ۔ابو راس حفظہ اللہ ، سفیر جوارڈن فضیلت الشیخ حسن محمود محمد الجوارنہ حفظہ اللہ و   فضیلت الشیخ ڈاکٹر احمد سالم الوحیشی حفظہ اللہ (سکریٹری جنرل عرب لیگ ) شرکت کرینگی۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میں سرزمین بنگلہ دیش کے عظیم اسلامک اسکالر عالمی شہریافتہ ممتاز عالم دین ، مفکر اسلام حضرت العلامہ ڈاکٹر سید ارشاد احمد بخاری صاحب (ڈائرکٹر جنرل اسلامک ریسرچ سنٹر   بنگلہ دیش ، بانی و صدر ویمنس اسلامک مشن ، سوسی ایشن آف اسلامک چیارٹیبل پراجکٹس بنگلہ دیش  ) ،  لندن کی عظیم علمی شخصیت حضرت علامہ محمد فروغ القادری صاحب مدظلہ ( سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن گلاسگو لندن)،  خطیب الہند ، ممتاز عالم دین ، مفکر اسلام  حضرت العلامہ پروفیسر شیخ غلام رسول حامی صاحب (بانی و امیر کاروان اسلامی اہلسنت والجماعت جموں کشمیر ،پروفیسر چانسلر شیخ العالم ریسرچ یونیورسٹی و صدر مسلم اسکالرس اسوسیشن )  و شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام ، ماہر منظق حضرت علامہ محمد روح الامین قادری صاحب مدظلہ ( مدھیہ پردیش) کے عالم اسلام مسلمانوں پر جاری ٖظلم و بربریت ،  مملکت فلسطین کی تاریخ ، یہود ونصاریٰ کی اسلام دشمنی ، مظلوم



فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور اقوام متحدہ ومسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر  بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ مقامی علماء کرام میں حضرت علامہ ڈاکٹر سید شاہ معز الدین قادری شرفی صاحب (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ) ، حضرت مولانا مفتی ذاکر حسین نوری فناء القادری ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ،  کامل جامعہ نظامیہ ) ،مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا حافظ اقبال رضوی القادری کے خطابات ہونگے ۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا پروفیسر تنویر الدین خدانمائی ، حضرت مولانا سید شاہ محمد حسینی پیر قادری طاہری (طاہر گلشن کرنول)، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اخلاق شرفی شرکت کرینگے نیز اس عظیم الشان کانفرنس میں عالم اسلام کے ممتاز علماء کرام ، مشائخین عظام ، دانشوران قو م ملت بھی شرکت کرینگے ۔  صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب  (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ) ہونگے ۔   کانفرنس کا آغاز حافظ قاری صلاح الدین جاوید صاحب کی قراء ت سے ہوگا ۔ حافظ و قاری ملک اسمٰعیل علیخاں ، محمد عمران رضا ، محمد داٶد  ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ نظامت کے فرائض حافظ شیخ حسین قادری ملتانی انجام دینگی۔ الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن کر سارے عالم کو بتانا چاہتی ہے کہ فلسطینی مسلمان تنہا نہیں ہیں بلکہ سارے عالم کے مسلمان اُنکے ساتھ ہیں ۔ رحمت عالم کمیٹی مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد کرتے آرہی ہے ۔ کمیٹی اپنے پچھلے پروگرامس میں سامعین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس کانفرنس کیلئے چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر نشستوں کیلئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے ۔ پینے کے پانی کی بہتر سہولت اور گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بہترین انتظامات کئے جائینگے ۔    محمد عادل اشرفی ، محمد اسلم شرفی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، سید لئیق قادری ، سید عثمان ثاقبی ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، محمد عبدالکریم رضوی نے عامتہ المسلمین سے گذارش کی ہے کہ بیت المقدس ومسجد اقصیٰ سے محبت اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کیلئے اس عظیم الشان کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دینی و ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.